ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جھارکھنڈ حکومت یوپی حکومت کے نقش قدم پر،غیر قانونی مذبح اور سڑک کے کنارے شراب کے ٹھیکے بندکرائے گئے

جھارکھنڈ حکومت یوپی حکومت کے نقش قدم پر،غیر قانونی مذبح اور سڑک کے کنارے شراب کے ٹھیکے بندکرائے گئے

Tue, 04 Apr 2017 11:30:16    S.O. News Service

رانچی،3؍اپریل (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )اتر پردیش میں یوگی آدتیہ ناتھ حکومت کی طرف غیر قانونی مذبح کے خلاف کی گئی کارروائی کا اثر بی جے پی حکومت والی دیگر ریاستوں میں بھی نظر آنا شروع ہو گیا ہے۔یوپی حکومت کے نقش قدم پر چلتے ہوئے جھارکھنڈ حکومت نے بھی ریاست میں غیر قانونی مذبح کے خلاف کارروائی کرنی شروع کر دی ہے۔ساتھ ہی سپریم کورٹ کے حکم پر عمل کرتے ہوئے ریاستی حکومت نے قومی شاہراہ کے کنارے بنی شراب کی دکانوں کو بھی بند کروانا شروع کر دیا ہے۔غورطلب ہے کہ گزشتہ دنوں سپریم کورٹ نے قومی شاہراہوں کے دونوں کنارے 500میٹر کے دائرے میں موجود شراب کی تمام دکانوں کو بند کرنے کا حکم دیا تھا۔ساتھ ہی عدالت نے کہا کہ جن شہروں کی آبادی 20000یا اس سے کم ہے، وہاں ہائی ویز کے دونوں کنارے 220میٹر کے دائرے میں شراب کی دکانیں نہیں ہوں گی۔اس حکم کے ہفتہ بھر کے اندر ہی جھارکھنڈ میں تقریبا 700شراب کی دکانیں بند کرائی جا چکی ہیں۔مصنوعات ٹیکس محکمہ کی طرف سے ملی معلومات کے مطابق، تقریبا 700شراب کی دکانوں کو بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے، مہم یکم اپریل سے شروع ہوئی ہے۔150سے زائد دکانیں سیل کر دی گئی ہیں جبکہ سینکڑوں دکانوں کو نوٹس جاری کیا گیا ہے۔رانچی میں البرٹ اکا چوک، راتو روڈ اور دیگر مقامات پر کئی دکانیں بند کرائی گئی ہیں۔جھارکھنڈ میں نجی ٹھیکیداروں کی طرف سے شراب کی فروخت 31؍جولائی سے بند ہو جائے گی، کیونکہ ریاستی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ زیادہ سے زیادہ ریونیو جمع کرنے کے لیے یکم اگست سے ریاست میں شراب کی فروخت جھارکھنڈ بیوریج کارپوریشن لمیٹڈ کے ذریعے ہو گی۔شراب کے ساتھ ہی ریاست میں غیر قانونی مذبح کے خلاف کارروائی میں گوشت کی 800سے زائد دکانوں کو بند کروایادیا گیا ہے۔رانچی میں گوشت کی 57لائسنسی دکانیں ہیں، لیکن ایک بھی مذبح قانونی نہیں ہے۔رانچی میونسپل کارپوریشن ایک مذبح کی تعمیر کر رہا ہے۔صوبے کی بی جے پی حکومت نے غیر قانونی مذبح کو بند کرنے کے لیے 72گھنٹوں کا وقت دیا تھا، جبکہ 300سے زائد غیر قانونی مذبح اور گوشت کی دکانیں سیل کر دی گئی ہیں۔


Share: